’جموں کے مسلمانوں کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے ‘

0
21

نیو بازار قصاباں میں کمیونیٹی حال کی تعمیر کی جائے:شجاع ظفر
لازول ڈیسک
جموںجموں مسلم فرنٹ کے بینر تلے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میںلایا گیا ۔اس موقع پر فرنٹ صدر عمران قاضی، نائب صدر تنویر وانی، بشیر قریشی، سجاد شیخ، محمد حسین، بشیر چوہدری، شاہد منہاس، حبیب شیخ اور محمد صدیق و دیگران موجود تھے۔جموں مسلم فرنٹ کے صدر شجاع ظفر نے اپنے مطالبات رکھتے ہوئے کہا کہ نیو بازار قصاباں میں کمیونیٹی حال کی تعمیر کی جائے،ایڈوکیٹ انور چوہدری کی جانب سے پیش کئے گے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے ۔انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ اور وزیر برائے حج و اوقاف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جموں کے مسلمانوں کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور کہا کہ اس کمیونیٹی حال کی تعمیر سے گرد و نواح کے لوگوں کو کافی حد تک افادیت حاصل ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ جموں مسلم فرنٹ کی جانب سے اوقاف اسلامیہ پر زور دیا کہ اوقاف اسلامیہ کو تعلیمی میدان میں توجہ دینی چاہئے ۔ظفر نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وقف انتظامیہ کو اوقاف کی جائداد کا رتبہ واضح کر نا چاہئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا