وقف بورڈ کے لئے ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا حالیہ فیصلہ خوش آئند: مفتی بشارت ثقافی

0
0

انجینئر محمد رفیق چشتی کو وقف بورڈ پونچھ کا سربراہ بننے پر مبارکباد پیش کی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍حالیہ دنوں جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی طرف سے ضلع کشتواڑ، راجوری وپونچھ کے لئے نئے وقف بورڈ ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں ضلع پونچھ کے لئے معروف سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر محمد رفیق چشتی کو وقف سربراہ بنایا گیا ہے اس سلسلہ میں آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف عالم دین مفتی بشارت حسین ثقافی نے وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کے اس فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا اور محمد رفیق چشتی کو ضلع پونچھ کے لئے وقف سربراہ بنائے جانے پر مبارکباد پیش کی۔ ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مفتی بشارت حسین ثقافی جنرل سیکریٹری سنی علمائ کونسل نے کہا کہ جب سے ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے وقف بورڈ جموں و کشمیر کی کمان سنبھالی ہے آئے دن وقف بورڈ کی بہتری اور فعالیت کے لئے بہترین فیصلے لیے جارہے ہیں جا کی وجہ سے وقف بورڈ ایک فعال اور متحرک ادارہ بن گیا ہے۔ موصوف نے کہا کہ ضلع پونچھ کے لئے محمد رفیق چشتی جیسے غریب پرور، ہمدرد اور دیندار شخصیت کو وقف بورڈ کا سربراہ بنایا جانا ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا ایک بہترین اور خوش آئند فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ چشتی کے وقف بورڈ پونچھ کا انچارج بننے سے پونچھ میں وقف جائیداد کا تحفظ یقینی ہوگا اور نیز یہ ادارہ ضلع میں مزید مستحکم ہوگا اور چشتی کی قیادت میں وقف بورڈ پونچھ میں نمایاں اور تاریخی کام سرانجام دے گا۔ مولانا ثقافی نے محمد رفیق چشتی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پونچھ میں وقف بورڈ کی ترقی اور قوم مسلم کے لئے نمایاں کارنامے انجام دینے کی امید ظاہر کی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا