جی ڈی سی نیلی نالہ ادھم پور نے پینٹنگ مقابلے، صفائی مہم اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا

0
0

طلباءنے جوش و جذبے کے ساتھ کی شرکت، آنگن واڑی سینٹر کی صفائی بھی کی
لازوال ڈیسک
ادھمپورگورنمنٹ ڈگری کالج نیلی نالہ، اودھم پور نے سوچھتا پکھواڑے کے تحت آنگن واڑی مرکز میں ایک پینٹنگ مقابلہ، صفائی مہم کا انعقاد کیا اور اس کے بعد 77 ویں قومی یوم آزادی کے موقع پر ایک پیڑ ماں کے نام کے تھیم کے تحت کالج کے احاطے میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ یاد رہے یہ پورا پروگرام کالج کی پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) سیما اروڑہ کی قابل رہنمائی میں منعقد ہوا۔اس تقریب میں طلباءکی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔
اس دوران جدوجہد آزادی کے موضوع پر پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے نے طالب علم کے فنکارانہ اظہار کے لیے گہرا پلیٹ فارم مہیا کیا اور اس طرح تخلیقی طور پر آرٹ کے کام کی بھرپور ٹیپسٹری کو دریافت کیا۔تاہم تمام پینٹنگز نے ہماری آزادی کی جدوجہد کے سفر کی وضاحت کرتے ہوئے لچک اور اتحاد کے جذبے کو اپنی گرفت میں لیا ہے۔یاد رہے پینٹنگ مقابلے میں جج ڈاکٹر مانسی شرما، ڈاکٹر سنیل تنوچ، پروفیسر ریکھا شرما تھے۔وہیں اس پورے پروگرام کا اہتمام پروفیسر شائستہ یاسمین کی کنوینر شپ میں کیا گیا۔
یاد رہے کالج نے یوم آزادی 2024 کو منانے کے لیے سوچھتا پکھواڑے کے تحت مختلف سرگرمیاں کیں اور اس کے ایک حصے کے طور پر، این ایس ایس یونٹ سیوک نے آنگن واڑی سنٹر میں صفائی مہم کا انعقاد کیا جہاں این ایس ایس پی او پروفیسر شائستہ یاسمین کی نگرانی میں طلباءنے پورے سینٹرکی صفائی کی۔ واضح رہے یہ سرگرمیاں صاف ستھرے ماحول کو فروغ دینے اور قومی فخر کا احساس پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی تھیں۔اس دوران کالج نے ایک پیڑ ماں کے نام کے تھیم کے تحت کالج کے احاطے میں شجرکاری مہم کا بھی اہتمام کیا ہے۔ وہیںتقریب کے دوران سٹاف اور طلباءکی جانب سے پودے لگائے گئے اور شرکاءکو درخت لگانے کی اہمیت اور گلوبل وارمنگ، موسمیاتی تبدیلی اور مٹی کے کٹاو ¿ جیسے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے میں اس کے کردار کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
آخر میں کالج پرنسپل نے اپنے قیمتی الفاظ طلباءکے ساتھ شیئر کیے اور کہا کہ ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا مقصد طلباءکی فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے۔ انہوں نے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد پر عملے کے ساتھ ساتھ طلباءکی بھی تعریف کی جنہوں نے اس طرح کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا