جی ڈی سی ریاسی نے صفائی مہم، مضمون نویسی اور پینٹنگ کے مقابلے کا اہتمام کیا

0
0

سوچھتا پکھواڑے کو فروغ اور طلباءکو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول برقرار رکھنے کی ترغیب دی گئی
لازوال ڈیسک
ریاسی// گورنمنٹ جنرل زوراور سنگھ میموریل ڈگری کالج ریاسی میں پرنسپل ڈاکٹر محمد مزمل حسین کی سرپرستی میں صفائی مہم، مضمون نویسی اور پینٹنگ مقابلے کا انعقاد سوچھتا پکھواڑا سرگرمیوں کے تحت کیا گیا۔ اس پروگرام کی قیادت ڈاکٹر سوریتا شرما نے کی، اور مقابلوں کو ڈاکٹر عمر حبیب، پروفیسر ممتا کنڈل، پروفیسر عرفان علی اور پروفیسر پوجا دھیمن نے جج کیا۔واضح رہے صفائی مہم کا مقصد سوچھتا پکھواڑا کو فروغ دینا اور طلباءکو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول برقرار رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔
وہیںمضمون نگاری اور مصوری کے مقابلے حب الوطنی کے موضوعات پر مرکوز تھے، جو طلبہ کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور قوم سے محبت کا اظہار کرنے کی ترغیب دیتے تھے۔ ان ایونٹس میں طلباءکی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی، اور ججز نے دکھائے گئے ٹیلنٹ اور لگن کی تعریف کی۔ پروگرام کا اختتام انعامات کی تقسیم کی تقریب کے ساتھ ہوا، جہاں جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا اور ان کی تخلیقی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر محمد مزمل حسین نے منتظمین اور شرکاءکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلباءمیں ذمہ داری اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے ایسے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ پروگرام میں مندرجہ ذیل فیکلٹی ممبران میں پروفیسر کیول کرشن، ڈیمانڈ، پروفیسر بلدیو سنگھ، پروفیسر ظہیر عباس، پروفیسر پروین اختر، پروفیسر انجو دیوی، پروفیسر راہل دتہ اور اے این او راکیش کمار بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا