جگدیپ دھنکڑنے 12 اراکین کو راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف دلایا

0
126

نئی دہلی؍؍راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے بدھ کو 12 نو منتخب اراکین کو راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف دلایا۔راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے مطابق مسٹر دھنکڑ نے راجیہ سبھا میں منعقدہ حلف برداری کی ایک مختصر تقریب میں ان اراکین کو حلف دلایا۔
حلف لینے والوں میں بہار سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دھرم شیلا گپتا، بہار سے راشٹریہ جنتا دل کے منوج جھا اور سنجے یادو، گجرات سے بی جے پی کے گووند بھائی لال جی بھائی ڈھولکیا، ہریانہ سے بی جے پی کے سبھاش چندر برالا، ہماچل پردیش سے بی جے پی کے رکن ہرش مہاجن، کرناٹک سے کانگریس کے جی سی چندر شیکھر، مدھیہ پردیش سے بی جے پی کے ڈاکٹر ایل مروگن، مدھیہ پردیش سے کانگریس کے اشوک سنگھ، مہاراشٹر سے کانگریس کے چندرکانت ہنڈور، مہاراشٹر سے بی جے پی کے میدھا وشرام کلکرنی اور اتر پردیش سے بی جے پی کی سادھنا سنگھ شامل ہیں۔خیال رہے کہ 2 اپریل کو ریٹائر ہونے والے اراکین کی جگہ ان نئے اراکین کا انتخاب کیا گیا ہے۔اس موقع پر راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، جنرل سکریٹری پی سی مودی اور کئی سینئر عہدیدار موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا