گرمی سے متعلق بیماریوں سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ

0
78

احتیاطی تدابیر کے بارے میں لوگوں میں بروقت اور وسیع پیمانے پر آگاہی پرزوردیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍گرمی سے متعلق بیماریوں سے نمٹنے کے لئے مضبوط تیاری پر زور دیتے ہوئے مرکزی صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویا نے بدھ کو کہا کہ اس سلسلے میں عام لوگوں میں بیداری مہم چلائی جانی چاہئے۔
مسٹر مانڈویا نے آج یہاں کہا کہ گرمی کی لہر کے اثرات سے نمٹنے کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں ضروری ہیں۔ گرمی سے متعلق بیماری سے نمٹنے کے لیے صحت عامہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے اشتراک سے ایک مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کی ضرورت ہے تاکہ علاقائی سطح کے اعداد و شمار کو شیئر کیا جا سکے، جس میں گرمی سے ہونے والی اموات اور کیسز بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستوں میں محکمہ موسمیات کی طرف سے الرٹ موصول ہوتے ہی بروقت کارروائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے بارے میں لوگوں میں بروقت اور وسیع پیمانے پر آگاہی گرمی کی اس طرح کی لہروں کے شدید اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
اس موقع پر صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور ڈاکٹر وی کے پال، رکن (صحت) نیتی آیوگ بھی موجود تھے۔مرکزی وزیر صحت نے گرمی سے متعلق بیماریوں سے نمٹنے میں تعاون پر زور دیا اور سینئر عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ ریاستوں کے ساتھ بہتر تال میل اور افہام و تفہیم کے لیے میٹنگ کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا