ڈاکٹر لوگناتھن مروگن نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھالا
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ڈاکٹر ایل مروگن نے آج مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مروگن نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر اعتماد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات حکومت اور ملک کے عوام کے درمیان رابطے کے پل کے طور پر کام کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
ڈاکٹر مروگن نے کہا کہ حکومت غریب کلیان کے لیے پابند عہد ہے اور پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 3 کروڑ دیہی اور شہری مکانات کی تعمیر کے کابینہ کے ذریعہ لیا گیا فیصلہ اس کا ثبوت ہے۔ڈاکٹر مروگن کا خیرمقدم سکریٹری سنجے جاجو اور وزارت کے دیگر سینئر عہدیداروں اور وزارت کے تحت میڈیا یونٹس کے لوگوں نے کیا۔