جوڑتوڑکاسلسلہ بھی ہواتیز!

0
57
  • کانگریس کے لنگایت اور جے ڈی ایس کے 5 ممبران اسمبلی بی جے پی کے رابطہ میں
    لازوال ڈیسک
  • بنگلورو: کرناٹک کی جنگ مزید دلچسپ ہوتی جارہی ہے۔ سدارمیا کے استعفیٰ کے بعد جے ڈی ایس لیڈر لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے بھی گورنر وجوبھائی سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق خبر آرہی ہے کہ کانگریس خیمے کے لنگایت ممبران اسمبلی سمیت جے ڈی ایس کے 5 ممبران اسمبلی بی جے پی کے رابطے میں ہیں۔ بی جے پی اعلیٰ کمان کو امید ہے کہ سب سے بڑی پارٹی کے ناطے گورنر بی جے پی کو ہی سرکار بنانے کے لئے مدعو کریں گے۔غورطلب ہے کہ کمار سوامی دو سیٹوں پر الیکشن جیتے ہیں۔ بی جے پی کمار سوامی پر ان دونوں میں سے ایک سے جلدی سے استعفیٰ دینے کا دباو بنانے والی ہے۔ بی جے پی اس معاملے کو گورنر کے سامنے بھی رکھے گی تاکہ اعتماد کی ووٹنگ سے قبل کمار سوامی جیتی ہوئی سیٹوں میں سے ایک سے استعفیٰ دیں۔ذرائع کے مطابق کانگریس کے لنگایت ممبران اسمبلی بھی بی جے پی کے رابطے میں ہیں۔ کانگریس کے کمار سوامی کو وزیراعلیٰ بنانے کی پوزیشن میں اس کے ہی لنگایت ممبران اسمبلی اعتماد کی ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہ سکتے ہیں یا پھر کسی نہ کسی طریقے سے اس میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔ ذارئع کے مطابق بی جے پی کی جے ڈی ایس کے 5 ممبان اسمبلی سے بھی بات چل رہی ہیں۔غورطلب ہے کہ بی جے پی نے الیکشن میں بہترین مظاہرہ کیا، لیکن 104 سیٹوں پر ہی سمٹ کر رہ گئی ہے۔ کانگریس کو 78 سیٹوں اور جے ڈی ایس کو 37 سیٹیں ملی ہیں۔ ایسے میں فی الحال معلق اسمبلی کی حالت بنی ہوئی ہے۔ حالانکہ ذرائع کے مطابق میگھالیہ اور گوا الیکشن سے سبق لیتے ہوئے کانگریس نے جے ڈی ایس سے "ڈیل” کرلی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا