ینگر //سیوک ایکشن پروگرام کے تحت جموں کشمیر پولیس کی جانب سے جنوبی کشمیر کے نوجوانوں کے کھیل کود کے ہنر کو نکھارنے کیلئے پہلے مرحلے کا اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نوجوانوںکیلئے کھیل کود کی سرگرمیوں کا انعقاد ڈسڑکٹ ، رینج اور ریاستی سطح میں منعقد کررہا ہے تاکہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو کھیل کے میدان میں اپنے اپ کو منوانے میں ایک سٹیج فراہم ہوسکے اور مستقبل میں وہ کچھ کرسکے۔ جنوبی کشمیر اسپورٹس فیسٹول سال 2017 پہلے مرحلے کا انعقاد مورخہ 23.08.2017 سے لیکر 30.08.2017 تک ڈسڑکٹ اننت ناگ میں منعقد ہونے جارہا تھا۔ اسلئے جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع کے ساتھ منسلک تمام ایجوکیشنل انسٹی چیوٹوں اور مقامی ٹیموں سے گزارش ہے کہ اپنا ایڈ میشن فارم اپنے اپنے ڈسڑکٹ لاین کے ڈی ۔ایس۔ پی ڈار کے آفیس سے حاصل کرسکتے ہیں اور فارم حاصل کرنے کا آخری دن مورخہ12 اِگست مقررہ کیاگیا اُ س کے بعد کوئی بھی فارم نہ لیا جائے گا۔اسپورٹس فیسٹول میں فائنل میں جگہ حاصل کرنے والے کھلاڑی جنوبی کشمیر کے دیگر اضلاع کے فائنل میں جگہ پکی کرنے والوںکے ساتھ دوسرے مرحلے کے رینج اسپورٹس فیسٹول سال 2017 مقابلہ ہوگا۔اس اسپورٹس فیسٹول میں مختلف قسم کے کھیل جیسے لڑکوں کیلئے T-20 کرکٹ ، فٹبال شارٹ ورجن ، والی بال ، کبڈی ، ٹگ آف وار ، کراٹے ، دوسو میٹر رئیس ، جیولن تھرو ، ڈسکس تھرو دو کلو، شارٹ پُٹ 4.5 Kgs اور لڑکیوں کیلئے T-20 کرکٹ ، والی بال ، کھوکھو، ویشو ، سو میٹر دوڑ ، جیولن تھرو، ڈسکس تھرو ایک کلو، شارٹ پُٹ4.5 kgs.کھیلے جائینگے۔