جنرل آبزرور کرگل نے ضلع میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا معائنہ کیا

0
57

ای وی ایم کو شروع کرنے، ڈسپیچ اور انتخابی مواد کو جمع کرنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍لداخ پارلیمانی حلقہ (کرگل) کے جنرل مبصر ہریکیش مینا (آئی اے ایس) نے آج کربتھانگ، کرگل میں ای وی ایم/وی وی پی اے ٹی گودام کا دورہ کرکے لوک سبھا انتخابات2024 کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔وہیںڈپٹی کمشنر کرگل/ضلع الیکشن آفیسر، شری کانت سوسے اور ایس ایس پی کرگل شری رام آر دورے کے دوران جنرل آبزرور کے ساتھ تھے۔
اس موقع پرجنرل آبزرور نے حفاظتی انتظامات، سی سی ٹی وی نگرانی وغیرہ کا جائزہ لیا۔وہیں ڈی ای او اور ایس ایس پی کرگل نے جنرل آبزرور کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اصولوں کے مطابق اٹھائے گئے تفصیلی حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔اس دوران ای وی ایم کو شروع کرنے، ڈسپیچ اور انتخابی مواد کو جمع کرنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔یاد رہے ڈی ای او کرگل، ڈی آئی او این آئی سی، سابق این آر اور بی، اے آر ٹی او اور الیکشن نائب تحصیلدار دورہ کے دوران ان کے ہمراہ تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا