آرمی گڈ ول اسکول، وائن کپواڑہ میں سائنس اساتذہ کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ

0
58

اساتذہ کو سائنس میں تصورات کو مؤثر طریقے سے پیش کرنے اور ان کو شامل کرنے کے لیے نئی تکنیک فراہم کی گئیں
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍آرمی گڈ ول اسکول، وائن کپواڑہ میں سائنس اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ آج اختتام پذیر ہوئی۔واضح رہے سی ایس آئی آر – انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹڈ میڈیسن نے 2 اور 3 مئی 2024 کو رائل سوسائٹی آف کیمسٹری (RSC)،یو کے کے تعاون سے آرمی گڈ ول اسکول کے اشتراک سے اس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر کپواڑہ/ٹنگڈار کے سرکاری اسکولوں نے اے جی ایس، کپواڑہ کے اساتذہ کے ساتھ حصہ لیا۔واضح رہے یہ پروگرام ڈاکٹر زبیر احمد، ڈائریکٹر آئی آئی آئی ایم کی سرپرستی اور انجینئر عبدالرحیم، ہیڈ آئی آئی آئی ایم (بی آر)سری نگر آئی آئی آئی ایم جگیاسا پروگرام کے تحت منعقد ہوا ۔
وہیںتربیتی پروگرام کے کلیدی ریسورس پرسن ہیمنت لگونکر نے کہاکہ اس ٹیچر ڈیولپمنٹ پروگرام کا مقصد اساتذہ کو سائنس میں تصورات کو مؤثر طریقے سے پیش کرنے اور ان کو شامل کرنے کے لیے نئی تکنیک فراہم کرنا تھا۔وہیں اساتذہ کو ثابت شدہ فعال سیکھنے کی تکنیکوں سے متعارف کرایا گیا جو سائنس کے سیاق و سباق میں آسانی سے لاگو کی جا سکتی ہیں، جس سے طلباء کو ان کی تصوراتی تفہیم کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔دریں اثناء اساتذہ کو سائنس کے کچھ عملی تجربات سیکھنے کا موقع ملا جنہیں کسی بھی ماحول میں استعمال کرنے کے لیے ڈھال لیا جا سکتا ہے۔
اس ،موقع پرآئی آئی آئی ایم کے سینئر پرنسپل سائنسدان ڈاکٹر خورشید احمد بھٹ نے اساتذہ کو ان مقاصد اور مختلف تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا جو آئی آئی آئی ایم کی طرف سے جگیاسا پروگرام کے ذریعے منعقد کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے جگیاسا پروگرام سی ایس آئی آر کی ایک باقاعدہ سرگرمی ہے جو طلباء اور سائنسدانوں کے باہمی تعامل کے لیے ہے۔ اس پروگرام کے تحت، سائنس دان اسکولوں تک رسائی کے لیے جاتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا