جمیکا نے برازیل کو ورلڈ کپ سے باہر کیا

0
0

ملبورن، 02 اگست (یو این آئی) جمیکا کی بلند حوصلہ ٹیم نے بدھ کے روز برازیل کو 2023 فیفا خواتین ورلڈ کپ کے گروپ-ایف کے میچ میں گول کے بغیر ڈرا کر کے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
برازیل 1995 کے بعد پہلی بار گروپ مرحلے میں ورلڈ کپ سے باہر ہوا، جبکہ جمیکا، گزشتہ ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچ ہارنے کے بعد پہلی بار دوسرے مرحلے میں پہنچی۔
ملبورن رییکٹنگولر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جمیکا کو صرف ایک پوائنٹ درکار تھا۔ جمیکا کی ٹیم صرف 27 فیصد وقت تک گیند پر اپنا قبضہ برقرار رکھ سکی لیکن ان کے سخت دفاع سے برازیل کو گول کرنے کا کوئی بھی موقع مل سکا۔
میچ کے 79ویں منٹ میں جمیکا کے دفاعی کھلاڑی ایلیسن سوابی نے گول مار کر برازیل کو برتری دلانے کی کوشش کی تھی تاہم جمیکا کے گول کیپر نے اپنی ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔
فائنل سیٹی بجنے پر جمیکا کے کھلاڑی اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے، کچھ دیر بعد باب مارلے کے نغمے ‘ون لو’ پر رقص کرتے ہوئے جمیکن فٹ بال ٹیم نے تاریخی لمحے کا جشن منایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا