بریلی:03اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی کے شاہی تھانہ علاقے میں دنکا چوکی پرتعینات ہیڈکانسٹیبل نے بدھ رات تقریبا 12:45بجے اپنی بندوق سے خود کو دو گولی مار لی۔
ہیڈ کانسٹیبل کو ایک گولی گردن اور دوسری پیٹ میں لگی ہے۔ حالت نازک ہونے پر دہلی ریفر کیا گی اہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(دیہات) بریلی راج کمار اگروال نے جمعرات کو بتایا کہ دنکا چوکی پر دیر رات گولی چلنے کی آواز سن کر ساتھ جب وہ پہنچے تو ہیڈکانسٹیبل نیرج چودھری زخمی حالت میں چوکی انچارج کے کمرے کے باہر پڑے ملے۔
خود کو گولی مارنے سے پہلے نیرج چودھیر نے ایک نوٹ بھی وائرل کیا ہے۔ اس میں انہوں نے چوکی انچارج اروند کمار اور کانسٹیبل امت شرما پر توہین کرنے کا الزام لگایا ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ دونوں لوگ اسے چوکی سے بھی ہٹوانا چاہتے ہیں۔ نوٹ میں دونوں پر غیر اخلاقی کام میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ نیرج چودھری مستقل طور سے بجنور کے رہنے والے ہیں۔ اس وقت وہ کنبے کے ساتھ مرادآباد میں رہ رہے ہیں۔ ان کے کنبے میں بیوی کے علاوہ دو بیٹے ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔