’جمہوری اداروں کا قیام، زرعی اصلاحات اور مفت تعلیم نیشنل کانفرنس کے انقلابی اقدامات‘:عمر عبداللہ

0
0

سری نگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے منگل کے روز ’انڈین انٹرنیشنل مومنٹ ٹو یونائٹیڈ نیشن‘ نامی آرگنائزیشن سے تعلق رکھنے والے طلباءو طالبات کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ تبالہ خیالات بھی کیا۔
نوجوانوں کے ذریعے چلنے والی دنیا کی اس سب سے بڑی تنظیم کا بنیادی مقصد ملکی سطح پر مختلف سکولوںمیں زیر تعلیم طلاب کو مختلف مکتبہ فکر کے نامور شخصیات سے تعارف اور تبادلہ خیالات کرانا ہے تاکہ ان بچوں کی ذہن سازی ،معلومات میں وسعت اور دنیا کے معاملات کو سمجھنے کا موقعہ فراہم ہوسکے۔
سری نگر کے مختلف سکولوں کے وابستہ طلباءو طالبات نے عمر عبداللہ سے سیاسی، سماجی اور عالمی نوعیت کے مختلف سوالات پوچھے اور انہوں نے تفصیل سے ان کا جواب دیا۔
نیشنل کانفرنس کے تاریخی اقدامات کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ نے جموں وکشمیر میں جمہوری اداروں کی بنیاد ڈالنے کے علاوہ زرعی اصلاحات اور تعلیم کے فروغ کیلئے نیشنل کانفرنس جو کام کیا ہے اُس کا کوئی بھی ثانی نہیںہے۔
زرعی اصلاحات کے ذریعے 80فیصد آبادی کو زمینوں پر مالکانہ حقوق ملے، جس سے ایک عام آدمی اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا اورلوگوں میں خود اعتمادی اور خدا اعتمادی کا جذبہ پیدا ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ پرائمری کلاسوں سے لیکر یونیورسٹی تک مفت تعلیم، تعلیم نسواں، خانہ بدوشوں کیلئے گشتی سکول جیسے اقدامات نے جموںوکشمیر میں خواندگی کی شرح کو 6فیصد سے 70فیصد پہنچایا۔
مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے دفعہ370کی سماعت کے دوران شیر کشمیر کے نظریہ اور اُن کی دور اندیشی کا اعتراف کیا اور کہا کہ دنیا کی سوچ جو آج کل بن رہی ہے شیخ محمد عبداللہ نے 71سال قبل وہ بات کہی تھی، اس سے آپ شیر کشمیر کی شخصیت کے بارے میں بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔
انتخابات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے جموںوکشمیر کو جمہوریت کے اس بنیادی حق سے محروم رکھا جارہاہے۔
اس کے علاوہ طلاب نے عمر عبداللہ کیساتھ فلسطین کے حالات اور دیگر عالمی چیلنجوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کیا۔ وفد کی قیادت تنظیم کیلئے جموںو کشمیر انچارج اطیب امتیاز اور نائب انچارج احسان وانٹ کررہے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا