لازوال ڈیسک
جموںچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر راکیش گپتا کی قیادت میں سی سی آئی منتظمین نے کمشنر کمرشل ٹیکسز پی کے بھٹ سے ان کے دفتر چیمبر میں ملاقات کی ۔وہیں اجلاس میں کشمنر کمرشل ٹیکسز نے چیمبر ٹیم کو کئی اہم نقاط کی جانکاری فراہم کی جس پر چیمبر صدر نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ چیمبر تجارت اور صنعت کاری کے تمام ممبران کو جانکاری فراہم کرے گا کہ جی ایس ٹی ڈیو واپس کریںتاکہ محکمہ کو وہاں جانے کی ضرورت نہ پڑے ۔ا س موقع پر شاہد سلیم ڈار ایڈیشنل کمشنر کمرشل ٹیکسز ، راجیش گپتا سینئر نائب صدر جے سی سی آئی،راجیو گپتا، منیش گپتا موجود تھے۔