ٹیچر ایسوسی ایشن ہرنی کی جانب سے ماسٹر محمد حسین کے اعزاز میں الوداعی تقریب

0
100

اعجاز کوہلی
مینڈھر ٹیچر ایسوسی ایشن ہرنی نے ماسٹر محمد حسین کے اعزاز میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا جو کہ ایک لمبا عرصہ تک بطور استاد اپنی خدمات انجام دیتے رہے اور 31مارچ کو ان کی سبکدوشی ہوئی۔ماسٹر محمد حسین ایک محنتی اوروقت کے پابند استاد تھے یہی وجہ ہے کہ ان کے بچے آج اچھے اچھے عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں ہرنی کے بہت سارے اساتذہ نے شمولیت کی۔پروگرام میں مھخمہ تعلیم کے بالا آفیسران بھی موجود تھے جن میں ڈپٹی سی ای او چوہدری لال حسین ، پرنسپل ، انچارج اور انچارج زونل ایجوکیشن آفیسر چوہدری مشتاق احمد کے نام سر فہرست ہیں۔مہمانوں نے بعد ازاں خطاب بھی کیا۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے پرصدرٹیچر ایسوسی ایشن آصف اقبال خان نے اساتذہ برادری کو کہا کہ ہم سب نے مل کر اسکولو ں کے اندر محنت کے ساتھ کام کرنا ہے اور بچوں کو اعلی سے اعلی تعلیم دینے اور بلندیوں تک پہنچانے میں اہم رول ادا کرنا ہے۔مقررین حضرات میں ماسٹر وسیم احمد خان،مسرت حسین شاہ ،ممتاز حسین،رزاق گلشن،جمیل احمد خان،محمد شفیع،فیاض احمد خان،ظاہر عباس ،سرفراز احمد،جاوید اقبال،حاجی اعجاز احمد ،یاسین احمد خان، محمد منشی،ذاکر خان وغیرہ کے نام سر فہرست ہیں۔ اس پروگرام میںبہت سارے معروف ریٹائرڈ افیسران نے بھی شمولیت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا