جموں کو الگ ریاست کا درجہ دیا جائے :زور آور سنگھ شہباز

0
0

تنویرپونچھی

پونچھ؍؍جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے اسٹیٹ سکریٹری زور آور سنگھ شہباز نے مرکزی سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جموں کو الگ ریاست کا درجہ دیا جائے ۔ انھوں نے کہا افسوس تو یہ ہے کہ جموں کو لداخ اور کشمیر خطے کی طرح یو ٹی مین دھکیل دیا گیا جو جموں خطے کی عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہیجسے واپس کر کے جموں خطے کو الگ ریاست کا درجہ دیا جائے ۔ زور آور سنگھ شہباز نے کہا کہ پنتھرز پارٹی نے پورے ملک میں ایک آئین اور ایک نشان لاگو کرنے پر جد و جہد جاری رکھی اور اب مرکزی سرکار نے اسے لاگو کر کے ریاست کی عوام کو انسانی حقوق دئے ہیں جو پورے ہندوستان کے لوگوں کو ملتے رہے ہیںمرکزی سرکار کے اس قدم پر ہم مرکزی سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں میں لفٹینٹ گورنر جناب مرمو صاحب کے دفتر سے ایک بیان آیا تھا کہ جلد ہی جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کروائے جائیں گے ہماری گذارش ہے جناب مرمو صاحب سے اس کو عمل مین لانے سے پہلے اسمبلی علاقوں کی ھد بندی پھر سے کروائی جائے انہوں نے کہا کہ جموں خطے میں اسمبلی حلقوں کی حد بندی لاکھوں ووٹران کے حساب سے ہوئی ہے جب کہ کشمیر خطے میں ہزاروں ووٹران کے حساب سے سیٹوں کی حد بندی کی گئی ہے یہ بھی جموں خطے کے ساتھ نا انصافی ہیجب کہ جموں کطے کی عوام اور علاقع کشمیر خطے سے کئی زیادہ ہے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ پارٹی کے لیڈر چندر شیکھر، الفت راہی، بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا