سرحدی کشیدگی سرحدی سیول عوام کا مقدر

0
0

جانوں کا زیاں ملک کو محبت کاہاتھ بڑھانے کی ضرورت :شاہ محمد تانترے
اعجازالحق بخاری

پونچھ ؍؍ سابق ایم ایل اے سینئر پی ڈی پی لیڈر شاہ محمد تانترے نے کہا ہے کہ حالیہ سرحدی فائرنگ میں نوجوان کی موت سے سخت دکھ ہوا ہے انہوںنے کہا اسطرح کئی جانوں کا زیاں ہوچکا ہے لیکن موجودہ مرکزی سرکارجس نے ریاست کی عوام کی عزت کو اقتدار کے نشے میں آکر پیروں تلے روند دیا اسے اس چیز کا کوئی احساس تک نہیں ہے انہوںنے کہا سرحدی کشیدگی کی وجہ سے یہاں کے مکینوں کو کسطرح کی دشواریاں لاحق ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔انہوںنے کہا ملک کی بر سراقتدار پارٹی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے پر اتفاق کیا جائے اور دونوں ممالک محبت کی جانب بڑھیں انہوںنے کہا ملک کی قیادت کا پڑوسی ملک کے ساتھ محبت کا ہاتھ بڑھا کر سرحدی کشیدگی کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے یہ ہماری بدنصیبی ہے کہ ہر تیسرے کوئی نہ کوئی گھر اجڑتا ہے اور موجود ہ حکمران جماعت کو کسی قسم کی پرواہ نہیں ہے ۔ کسی معقول معاوضے کا انتظا م نہیں ہے ۔فوری علاج کے لئے ایئر ایمبولینس کا انتظام نہیں ہے انہوںنے سرحد سے جڑی ہر پنچائت میں بنا کسی رکاوٹ کے انفرادی بینکروں کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا میں متائثر خاندان سے صبر کی اپیل کرتا ہوں اور شہید نوجوان کی اور دوسرے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ سے د عا کرتا ہوں کہ خدا اس پریشانی سے اس عوام کو نجات دے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا