کہا یو ایل بیز میں اقتدار میں آنے پر پراپرٹی ٹیکس کو منسوخ کر دیں گے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے جمہوری اور آئینی حق سے محروم کیا جا رہا ہے کیونکہ مرکز جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے سے کترارہا ہے۔ یہ بات بابو رام پال سابق وزیر اور صدر سنٹرل زون (جموں-سانبہ- کٹھوعہ) جے کے این سی نے جموں ضلع کے پرانے جانی پور میں اجلاسسے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔واضح رہے اس اجلاس کا اہتمام ڈاکٹر وکاس شرما، زونل سکریٹری اور کوآرڈینیٹر جموں ضلع نے کیا جس میں پارٹی کے کئی لیڈران نیشرکت کی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے بابو رام پال نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آخری الیکشن 2014 میں ہوا تھا اور اس کے بعد سے کوئی بھی الیکشن نہیں کرایا گیا جس سے لوگوں کو ان کے آئینی اور جمہوری حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو جمہوریت کی ماں کہا جاتا ہے لیکن لوگوں کو زیادہ دیر تک انتخابات کے بغیر رکھنا جمہوریت کا قتل ہے اور مرکز پر زور دیا کہ جموں و کشمیر میں بلاتاخیر اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی جمہوریت انتخابات کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی کیونکہ عوامی حکومت روح ہے اور عوام اس کا جسم ہیں۔ رامپال نے مزید کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں انتخابات ماضی میں بدترین حالات میں ہوئے تھے اور کوئی بھی مرکز کے اس عذر کو ہضم نہیں کرسکتا کہ حالات انتخابات کے لیے سازگار نہیں ہیں‘‘۔انہوں نے کہا یو ایل بیز میں اقتدار میں آنے پر پراپرٹی ٹیکس کو منسوخ کر دیں گے۔واضح رہے اس موقع پر نوجوانوں نے بڑی تعدادمیںنیشنل کانفرنس کا دامن تھاما۔