بسنت گڑھ میں سی بی سی کی طرف سے تین روزہ آؤٹ ریچ پروگرام اور ملٹی میڈیا نمائش کا اختتام ہوا

0
0

بلاک میڈیکل آفیسر، بسنت گڑھ، ڈاکٹر شیخ یاسر نذیر نے اختتامی تقریب کی صدارت کی
لازوال ڈیسک
بسنت گڑھ؍؍بلاک میڈیکل آفیسر، بسنت گڑھ، ڈاکٹر شیخ یاسر نذیر نے آج بسنت گڑھ میں سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، فیلڈ آفس ادھم پور کے ذریعہ منعقدہ 3 روزہ ملٹی میڈیا نمائش کی اختتامی تقریب کی صدارت کی۔اس موقع پرڈاکٹر یاسر نے محکمہ صحت کی مختلف سکیموں کا تفصیلی جائزہ پیش کیاوہیں۔ محکمہ صحت کی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صحت کے لیے حتیٰ کہ دور دراز علاقوں میں بھی مریضوں کے لیے مفت ایمبولینس خدمات کے لیے 108 ڈائل کریں۔اس تقریب کے دوران 108 ڈائل کرنے کا لائیو ڈیمو کیا گیا۔ ڈاکٹر شیخ نے جنانی شیشو تحفظ کاریاکرم، راشٹریہ بال سوستھیا کاریاکرم، آیوشمان بھارت ہیلتھ کارڈز،آبھاکارڈز اور دیگر صحت سے متعلق اسکیموں جیسے پروگراموں کے اہم پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے آؤٹ ریچ پروگرام کا اختتامی دن محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی مرکزی اسپانسر شدہ مختلف اسکیموں کے بارے میں بیداری کے لیے وقف تھا۔اس موقع پرخورشید یوسف، فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سی بی سی ادھم پور نے اپنے استقبالیہ اور تعارفیخطبے میں سامعین کو سی بی سی کے کاموں اور مینڈیٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے 30 اکتوبر سے 5 نومبر تک منعقد ہونے والے ویجیلنس ہفتہ 2023 کا ایک جائزہ بھی پیش کیا۔اس دوران پروفیسر وجے کمارنے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 پر جامع ماہرانہ لیکچر دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا