ایس ایس پی سانبہ بینم توش طلباء میںچالیس ہزار روپے کے نقد انعامات پیش کئے
راکیش چوہدری
سانبہ؍؍ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے آج طلباء مقررین کو چالیس ہزار روپے کے نقد انعامات اور اسناد پیش کیں۔واضح رہے یہ ان انعامات ان اسکولوں کے طلباء کو پیش کئے گئے جنہوں نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت پولیس کے زیر اہتمام انسداد منشیات سے متعلق آگاہی کے عظیم الشان پروگرام میں تقریریں کیں اور متاثر کن آئٹم پیش کیں۔اس دوران پولیس کی جانب سے منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔تاہم اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو 12000، دوم کو8000 اورسوم کو 5000 روپے کے نقد انعامات پیش کیے گئے۔ اس کے بعد پانچ دیگر طالب علم مقررین کو بالترتیب دو دو ہزار روپئے کے نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔تاہم طالب علموں کی ایک ٹیم کو 5000 روپے بھی دیئے گئے جنہوں نے منشیات کے استعمال پر متاثر کن آئٹم پیش کی۔اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ ینم توش نے طلباء کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی اور زندگی میں پاکیزہ، متقی اور نیک بننے کا پختہ عزم اپنانے کی ہدایات بھی کیں۔