لازوال ڈیسک
جموں؍؍ معمول کے بیداری پروگرام / پارٹی بیداری پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، وارڈ نمبر 23 میں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈران بشمول فاروق احمد بانڈے ،کلدیپ رائو و دیگران و نے وارڈ نمبر 23 میں سماج کے تمام طبقات بشمول بزرگ شہریوں، گھریلو خواتین سے بات چیت کی جہاں دہلی ماڈل کو سر فہرست رکھا گیا ۔مقامی لوگوں سے بات کرتے ہوئے عآپ کے سینئر رہنماؤں نے کہا کہ ابھی تک، جموں و کشمیر سمیت کئی ریاستوں کے مختلف سیاسی رہنما دن رات، مفت بجلی، معیاری تعلیم، معیاری صحت کی خدمات اور مفت پینے کا پانی حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے دہلی اور پنجاب کے لوگوں کو ان کی دانشمندی اور دور اندیشی کے لیے مبارکباد پیش کی جنہوں نے کجریوال کو عوام کی خدمت کے لیے ووٹ دیا، جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے دور اندیش عوام نواز سیاست اور پروگراموں نے دہلی یو ٹی میں انقلاب برپا کیا ۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی جموں وکشمیر میں مفت بجلی فراہم کرسکتی ہے اور عام آدمی پارٹی ہی جموں وکشمیر میں بلاتعطل بجلی سپلائی کو یقینی بنا سکتی ہے ۔