مشترکہ کوشش، باہمی افہام و تفہیم اور سبھی کا تعاون کمیونٹی کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے:آ رایل کیتھ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کارپوریٹر رشپال بھردواج کی قیادت میں جموں و کشمیر بٹوال سبھا کے اراکین نے آج جموں ضلع کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کر کے کمیونٹی کے سرکردہ لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی تجاویز کو نوٹ کیا۔اس موقع پرجے کے بی ایس کے جنرل سکریٹری آر ایل کیتھ نے کہا، مشترکہ کوشش، باہمی افہام و تفہیم اور سبھی کا تعاون کمیونٹی کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔کیتھ نے مزید کہا کہ کمیونٹی کے لوگوں کے درمیان اس طرح کے فرد سے شخصی تعامل سے اتحاد قائم ہوتا ہے اور مضبوط بھائی چارہ پیدا ہوتا ہے۔واضح رہے دورہ کرنے والوں میں جے کے بی ایس کے چیئرمین دیلے رام کیتھ، صدر رچھپال کیتھ، سینئر نائب صدر بریندر کیتھ، نائب صدر تلک راج بسا، دھیان چند لکھوترا اور گھرو رام لکھوترا شامل تھے۔