جموں و کشمیر پولیس کا عوام پولیس تال میل بنانے کا مشن جاری

0
73

مگر کوٹ میں پولیس کی جانب سے عوامی دربار منعقد
اجمل ملک
رام بن //پولیس چوکی رامسو کے ایس ایچ او کی قیادت میں مگرکوٹ میں عوامی دربار منعقد ہوا ۔ اس عوامی دربار میں مگر کوٹ اور رام سو کے معززین کے علاوہ بھاری تعداد میں عوام کے علاوہ دکانداروں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر سابقہ سرپنچ مجیب الرحمن ، افتیاز احمد سوہل ، مشتاق احمد سوہل اور بیو پار منڈل کے صدر دیس راج نے دربار سے مخاطب ہو کر کہا کہ اس وقت سماج میں مختلف قسم کی برائیاں پھیلی ہوئی ہے جن میں نوجوانوں کا شراب کی طرف راغب ہو نا ، لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر نا ، شراب پی کر لوگوں کو تنگ کر نا اور چوری کی وقتاً فوقتاً وارداتیں ہو نا شامل ہے ۔ انہوں نے ایچ ایچ او رامسو نوین اگروال سے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ آپ ان برائیوں پر قابو پانے میں کامیاب ہو ں گے جس کے لئے آپ کو عوام کا تعاون بھی ملتا رہے گا ۔ سابقہ سرپنچ مجیب الرحمان نے کہا ہمیں ایس ایچ او رام سویہاں کے حالات سے بخوبی وا قف ہیں کیونکہ انہوں نے اس سے پہلے 2001میں یہاں اپنے فرائض انجام دیئے ہیں اور اس وقت یہاں کے حالات بہت ہی زیادہ خراب تھے لیکن ایس ایچ او رام سو نے ان حالات میں بھی یہاں کے عوام کے ساتھ تال میل رکھ کر اپنی فرائض انجام دینے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں بر تی ۔وہیں تنویر احمد کٹوچ نے بھی ایس ایچ او سے پر زو راپیل کی کہ مگر کوٹ اور اکھڑہال کے حدود میں خاص کر ہائی سکول بٹرو کے احاطے میں دن کے چار بجے کے بعد شراب نوشی کا چلن عام ہو گیا ہے اور اس کو بند کر نے کے لئے پولیس کو کڑے اقدامات اٹھانے چاہئے تاکہ یہاں پر سکول میں آنے والے نوجوان نسل تباہی و بربادی سے بچ سکیں ۔ آخر پر ایس ایچ او رام سو نوین اگروال نے دربارسے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ مجھے ابھی یہاںعہدہ سنبھالے ہوئے صرف ایک ہفتہ ہوا ہے لیکن میں نے اس سے پہلے 2001میں نوکری کی ہے اور میں یہاں کے پہاڑی اور میدانی علاقوں سے بخوبی واقف ہوں ۔میں عوام سے خاص کر گزارش کر نا چاہتا ہوں کہ وہ پولیس کے ساتھ بہتر تعاون دیں تاکہ سماج میں پھیلی برائی ختم ہو سکے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر عوام پولیس ساتھ تعاون نہیں کرے گی تو بہتر سماج اور برائیو ں کو کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا