حالیہ بارشوں اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر رام بن کے پوگل پرستان میں درجنوں رہاشی مکانات میں شگاف

0
88

عوام انتظامیہ کے رحم و کرم پر، انتظامیہ عوامی مسائل کا جائزہ لیکر عوام کی مدد کرے
لازوال ڈیسک
رام بن ؍؍ضلع رام بن تحصیل پوگل پرستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورت حال کے دوران درجنوں مکانات میں شگاف پڑھ چکے ہیں ۔اس سلسلے میں نوجوان صحافی سجاد رونیال نے کہا کہ ان کے اپنے ذاتی مکان میں بھی شگاف ظاہر ہو چکے ہیں ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ مکان کی دوسری منزل کے بیک وال کے اندرونی اور بیرونی طرف شگاف حالیہ بارشوں اور سیلابی صورت حال کے بعد ظاہر ہوئے ہیں جن شگاف آنے والے وقت میں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس مکان کی از سر نو تعمیر کرنا کسی مشکل سے کم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسات کی وجہ سے عوام کو کافی نقصان کا سامنا کر نا پڑا ہے ۔موصوف نے کہا کہ عوامی مشکلات کے مد نظر انتظامیہ کاوشیں کر رہی ہے لیکن مزید کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو علاقہ کی صورتحال کا جائزہ لے کر عوام کی مدد کرنی چاہئے تاکہ اس مشکل کی گھڑی میںعوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا