’جموں و کشمیر میں کسی بھی طرح کا بدلائو نہیں آیا ‘

0
55

آزاد بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کی خاطر الیکشن لڑ رہے ہیں: عمر عبداللہ
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ غلام نبی آزاد کو سرکار کی جانب سے ہر سہولیات مل رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ غلام نبی آزاد ووٹوں کو تقسیم کرنے کے لئے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے خط چناب کے مختلف علاقوں میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پچھلے برسوں میں جموں و کشمیر میں کسی بھی طرح کا بدلائو نہیں آیا اور نہ ہی زمینی سطح پر ترقی و خوشحالی دیکھنے کو ملی، 5 اگست 2019 کے بعد بے روزگاری، مہنگائی و بے کاری کی شرح کوئی کمی نہیں آئی اور سرکار کی طرف کئے گئے وعدے اب تک وفا نہیں ہوئے۔
بی جے پی و آزاد پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد نیا جموں کشمیر بنانے کے بڑے دعوے کئے جارہے تھے لیکن گزشتہ پانچ سال سے تعمیر و ترقی صفر ہے، ہمیں بتایا گیا تھا کہ دفعہ 370تعمیرو ترقی میں رکاوٹ ہیں اور اسکے ہٹنے کے بعد نئے کارخانے کھلیں گے لیکن پانچ سال بعد ابھی تک کشتواڑ میں ایک کارخانہ نہ کھل سکا۔ خو
انہوں نے کہا خوشحال جموں کشمیر کے خواب عوام کو دکھائے گئے لیکن عوام ابھی بھی اسکا بے صبری سے انتظار کررہی ہے۔ چار پاور پروجیکٹ ہونے کے بعد بھی یہاں کے لوگوں کو روزگار نہیں ملا اور باہر سے لوگوں کو لاکر انھیں کام دیاگیا لیکن یہاں کے نوجوانوں کو بیروزگار رکھا گیا۔
ان کے مطابق یہاں کی بجلی پر بھی ہمارا حق نہیں ہے، ریٹلی پاورپروجیکٹ کو راجستھان کوچالیس سال کیلئے فروخت کیا گیا، اب ہمارا ا س بجلی پر کوئی حق نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سرکار نے ہمیں سوائے دکھ، پریشانی و مایوسی کے کچھ نہ دیا۔آزادکی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ انھیں صرف ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے رکھاگیاہے۔
انہوں نے کہا کہ دومرتبہ غلام نبی آزاد جو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی بدولت راجیہ سبھا جانے کا موقعہ ملا، آج وہ ہمارے خلاف بول رہے ہیں جب آزادنے کانگریس چھوڑی، ہم نے سمجھا کوئی مجبوری رہی ہوگی اور انتظار کیا۔بالآخر جب انہوں نے ڈاکٹر فاروق عبدللہ کے خلاف بیان بازی کی تب ہمیں پتہ چلا کہ انکی کیا مجبوری رہی ہوگی۔
عمر نے الزام لگایا کہ آزاد کو بی جے پی نے سیدھا ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے رکھا ہواہے۔سرکاری کی جانب سے انہیں ہر سہولیات مل رہی ہیں، یہ سرکار کسی کو بخشنے والی نہیں ہے جب راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے نکالاگیا تو ایک ماہ میں ان سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرائی گئی لیکن تین سال گزرجانے کے بعد بھی آزاد سرکاری رہائش گاہ میںہیں۔
انہوں نے کہاکہ بالٹی والے جموں کشمیرمیں ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے نکلے ہوئے ہیں۔ وادی چناب کے علاوہ کسی دوسری جگہ اپنے امیدوار کیلئے ووٹ کیوں نہیں مانگے، یہ خود الیکشن جیتنے کیلئے نہیں لڑرہے ہیں بلکہ ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے لڑرہے ہیں۔انہوں نے انتخابات میں انڈیا الائنس کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی عوام سے اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یہاں آکر انڈیا الائنس کے اْمیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑتی اگر آزاد نے یہاں بھاجپا کی مدد کیلئے ووٹوں کی تقسیم کیلئے اْمیدوار کھڑا نہیں کیا ہوتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا