پولیس کے ساتھ مڈبھیڑمیں 29 نکسلی ہلاک، تین فوجی زخمی

0
87

لازوال ڈیسک

جگدل پور؍؍چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع میں آج پولس اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑمیں 29 نکسلی ہلاک اور تین فوجی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے چار اے کے 47 رائفلیں اور دیگر ہتھیار ضبط کیے ہیں۔اس سے پہلے دن میں ہونے والی مڈبھیڑ میں 18 نکسلیوں کے مارے جانے کی خبر آئی تھی۔ بعد میں یہ تعداد بڑھ کر 29 ہو گئی۔ ہلاک ہونے والے نکسلیوں میں ایک کمانڈر بھی بتایا جاتا ہے۔
کانکیر ضلع پولیس کے مطابق، ضلع پولیس فورس، اسپیشل ٹاسک فورس اور بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار ضلع کے چھوٹابیٹیا تھانے سے گشت پر نکلے تھے۔ پولیس اسٹیشن سے تقریباً 15 کلومیٹر دور جنگل میں بناگونڈا اور کورونار کے قریب گشتی ٹیم اور نکسلی کے درمیان آمنے سامنے ہوگیا ہے۔ مڈبھیڑ ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی اور نکسلیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
گشت کرنے والی ٹیم میں شامل ایک انسپکٹر اور دو سپاہی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے ریاستی دارالحکومت رائے پور بھیجا گیا ہے۔مڈبھیڑ میں نکسلی کمانڈر شنکر راؤ بھی مارا گیا ہے جس پر 25 لاکھ روپے کا انعام تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا