جموں و کشمیر میں ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے قریب دریائے چناب کا رخ تبدیل کرنے میں کامیابی

0
0

سرینگر،// ریاست میں 850 میگاواٹ کے ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ میں 27 جنوری 2024 کو صبح 11.30 بجے جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دراب شالہ میں دریائے چناب کے راستے کو ڈائیورژن سرنگوں کے ذریعے موڑنے کے ساتھ ایک بڑی کامیابی ملی ہے ۔ دریا کا رخ موڑنے سے ڈیم کی کھدائی اور تعمیر کی اہم سرگرمی کو انجام دینے کے لیے دریا کے کنارے پر ڈیم کے علاقے کو الگ تھلگ کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔ اس سے ڈیم کی تعمیر کی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور منصوبے کے کام میں تاخیر کو کم کرنے میں مدد ملے گی تاکہ یہ منصوبہ مئی 2026 کی مقررہ تاریخ پر مکمل ہو سکے۔
این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی مسٹر آر کے وشنوئی نے ندی موڑنے کی تقریب کا افتتاح کیا۔ حکومت جموں و کشمیر کے پرنسپل سکریٹری ایچ راجیش پرساد ،چیف سکریٹری (پی ڈی ڈی) آئی ڈی دیال، چیئرمین آر ایچ پی سی ایل پنکج منگوترا، ایم ڈی جے کے ایس پی ڈی سی مسٹر اے کے نوریال ، سی ای او، آر ایچ پی سی ایل این ایچ پی سی کے ڈائریکٹرز کے ساتھ این ایچ پی سی اور حکومت جموں و کشمیر کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس ریٹل پروجیکٹ کو مکمل کرنے کا کام ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹڈ (آر ایچ پی سی ایل) کے ذریعے کیا جا رہا ہے، جو کہ این ایچ پی سی لمیٹڈ اور حکومت جموں و کشمیر کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے، جس کا حصہ بالترتیب 51:49 فیصد ہے۔ ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ 850 میگاواٹ کی نصب صلاحیت کے ساتھ جموں اور کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب پر واقع ہے۔ اس پروجیکٹ کو جنوری 2021 میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 5281.94 کروڑ روپے کی کل لاگت کے ساتھ منظوری دی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا