انڈین ریلویز نے یکم اپریل 2023 سے 31 دسمبر 2023 کے درمیان اب تک کا سب سے زیادہ سرمایہ خرچ کیا

0
0

نئی دہلی، // انڈین ریلویز نے رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں دسمبر 2023 تک تقریباً 75 فیصد(اب تک کا سب سے زیادہ) سرمایہ خرچ کیا ہے ۔ ہندوستانی ریلوے نے دسمبر 2023 تک کل 1,95,929.97 کروڑ روپے کا استعمال کیا ہے، جو اس مالی سال کے دوران ریلوے کے کل سرمایہ خرچ (2.62 لاکھ کروڑ روپے) کا تقریباً 75 فیصد ہے۔
انڈین ریلویز نے دسمبر 2022 میں اسی مدت کے دوران 1,46,248.73 کروڑ روپے کا سرمایہ خرچ کیا تھا۔ اس سال سرمائے کے اخراجات کا استعمال گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 33 فیصد زیادہ ہے۔
نئی لائنوں کی تعمیر، ڈبل گیج کی تبدیلی اور مسافروں کی سہولیات میں اضافہ جیسے مختلف بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں یہ سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ ریلوے کے لیے مسافروں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی فیچرز کو بڑھانے کے لیے بہت بڑی رقم خرچ کی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا