جموں و کشمیر انتظامیہ ایس ٹی،ایس سی آبادی کے مفادات کو جان بوجھ کر نظر انداز کر رہی ہے: اجیت بھگت

0
0

کہا ایس سی ،ایس ٹی آبادی کو خواندگی اور سماجی و اقتصادی آزادی شیخ عبداللہ کے دور حکومت میں ملی
لازوال ڈیسک
کشتواڑ//؍؍جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اجیت بھگت نے درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل برادریوں کے لیے ملازمتوں اور پیشہ ورانہ اداروں میں 15 فیصد کوٹ کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا جیسا کہ کئی دیگر ریاستوں میں اپنایا گیا ہے۔ بھگت نے غریب مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے پر جموں و کشمیر انتظامیہ کے خلاف سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ایس سی ،ایس ٹی آبادی کے مفادات کو بے دریغ نظر انداز کیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومتوں کے دوران کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں جو پیش رفت کی گئی تھی وہ ختم کردی گئی ہے‘‘۔بھگت نے سماج کے کمزور طبقوں، خاص طور پر درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ایس ٹی،ایس سی طبقہ کی بہتری کے لیے نیشنل کانفرنس کی حکومتوں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے تعاون کو بھی یاد کیا اور کہا کہ خواندگی اور سماجی و اقتصادی آزادی کو ان کے دور حکومت میں ملی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا