نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے جموں وکشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بہت سےکلیدی نوعیت کے بنیادی ڈھانچہ کے پروجیکٹوں کاافتتاح کئے جانے پرخوشی کا اظہارکیاہے ۔ ان پروجیکٹوں میں کسانوں کے لئے سات کسٹم ہائرنگ مراکز اورایس ایچ جیز کے لئے 9پولی گرین ہاوسیزشامل ہیں ۔
جموں وکشمیر کےلیفٹیننٹ گورنر کے دفترکے سلسلہ وار ٹوئیٹس پروزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:‘‘غیرمعمولی نوعیت کے ترقیاتی کاموں کاافتتاح کیاجانا، جموں وکشمیر اور خاص طورپر امنگوں والے اضلاع کے عوام کے معیار زندگی کو بہتربنانے کے تئیں ہمارے عہد کا ایک ثبوت ہے ۔’’