ائر کموڈور چوپڑا نے ایئر فورس اسٹیشن ہنڈن کی کمان سنبھال لی

0
0

نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) ائر کموڈور سنجے چوپڑا نے جمعرات کو ائر فورس اسٹیشن ہنڈن کی کمان سنبھال لی۔ ائر کموڈور چوپڑا نے ائر کموڈور ونے پرتاپ سنگھ کی جگہ لی ہے۔ اس موقع پر شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔
ائر کموڈور چوپڑا نے دسمبر 1995 میں ہندوستانی فضائیہ میں ہیلی کاپٹر پائلٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا تھا۔
وہ ایک ماہر فلائنگ انسٹرکٹر ہیں اور ان کے پاس 4700 گھنٹے سے زیادہ فلائنگ کا تجربہ ہے۔ وہ کالج آف ائر وارفیئر سکندرآباد کے سابق طالب علم ہیں۔ وہ اس سے قبل ہیلی کاپٹر یونٹ اور فلائنگ اسٹیشن کی کمانڈ کر چکے ہیں۔ انہیں نمایاں خدمات پر وایو سینا میڈل سے نوازا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا