جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان الیکشن کمیشن آف انڈیا کے حد اختیار میں :ایل جی منوج سنہا

0
0

جموں،11 اگست(یو این آئی)جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ایک تسلسل اور ترتیب سے چیزیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے حدبندی، پھر اسمبلی انتخابات اور اس کے بعد ریاستی درجے کی بحالی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ذمہ داری ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے وفد نے گزشتہ روز ہی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملاقات کی ۔
منوج سنہا نے کہا :’جموں وکشمیر میں پہلے حد بندی ، پھر اسمبلی انتخابات اور اس کے بعد ہی ریاستی درجے کی بحالی کا فیصلہ لیا جائے گا۔ ‘
انہوں نے کہاکہ مجھے پوری امید ہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات بہت جلد ہوں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہی اختیار ہے۔
واضح رہے کہ جمعے کو دو روزہ دورے کے اختتام کے بعد جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران چیف الیکشن کمیشن راجیو کمار نے کہاکہ نئی دہلی میں سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لینے کے بعدہی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ سالانہ امر ناتھ یاترا19اگست کے روز اختتام کو پہنچے گی جس کے بعد سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا