جے شنکر نے مالدیپ میں دو بڑے ہندوستانی امدادی منصوبوں کا افتتاح کیا

0
0

مالے، 11 اگست (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو مالدیپ کے ادو شہر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہندوستانی تعاون سے شروع کئے گئے بڑے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، جس میں زمینی اصلاحات کا منصوبہ بھی شامل ہے مسٹر جے شنکر کا مالدیپ کا سرکاری دورہ صدر محمد معز کے عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی ہندوستانی بڑی شخصیت کا پہلا دورہ ہے ادو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر مسٹر جے شنکر کا وزیر خارجہ موسی ضمیر، شہر کے میئر علی نزار اور دیگر سینئر حکومتی اور ادو میونسپل کونسل کے عہدیداروں نے پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے دورے کے دوران ادو ریکلیمیشن پروجیکٹ اور ادو بیچ کنزرویشن پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ ایک اور پروجیکٹ گاوکیڈی اور مرادھو کو ملانے والا پل، ہندوستان کی افکنس کمپنی تعمیر کر رہی ہے۔

ہندوستان کا ماننا ہے کہ ہانکیڈ برج پروجکٹ سے مالدیپ میں سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی کیونکہ جس علاقے میں یہ پل واقع ہے اسے اقتصادی مقاصد کے لیے تیار کیا جانا ہے۔ مزید برآں، زمین کی بحالی کے منصوبے سے ادو شہر کے رہائشیوں کو درپیش ہاؤسنگ چیلنجوں کو حل کرنے کی امید ہے۔

مسٹر معز نے امید ظاہر کی کہ مسٹر جے شنکر کا دورہ ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان پائیدار دوستی اور تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا