جموں وکشمیر او رلداخ میں بی ای ایم ایم پی کی شروعات 

0
0

جموں/   بہتر طبی خدمات کو آگے بڑھانے کے سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے نے آج جموں وکشمیر اور لداخ میں بائیو میڈیکل اکیوپمنٹ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کی شروعا ت کی۔ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو نے اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ اِس پروگرام کی شروعات کی۔ اِس موقعہ پر اُنہوں نے کہا کہ پروگرام کو شروع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کی بدولت طبی اداروں میں مریضوں کے لئے طبی نگہداشت کی بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے ضلع سطح پر طبی نگہداشت کے آلات کے لئے 95 فیصد اَپ ٹائم ،سب ضلع ہسپتالوں میں 90فیصد اور پی ایچ سیز میں 80فیصد ہوگی۔ پروگرام کی افادیت کو اُجاگر کرتے ہوئے اتل ڈولو نے کہا کہ مختلف طبی اداروں میں بائیو میڈیکل آلات کی میپنگ اور ٹیگنگ پی ایچ سی سطح تک مکمل کی جاچکی ہے ۔ مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے بھوپندر کمار نے کہا کہ بی ای ایم ایم پی پروگرام سے ہسپتالوں میں طبی خدمات کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ اُنہوںنے کہا کہ صحت و طبی تعلیم محکمہ کی ہدایات کے مطابق جمو ںوکشمیر اور لداخ میں پی ایچ سی سطح تک یہ پروگرام میڈی سٹی حیدر آباد کے اشتراک سے عملایا جارہا ہے۔ اِس موقعہ پر کئی دیگر افسروں نے بھی اِس اہم پروگرام کی خصوصیات کو اُجاگر کیا اور متعلقین پر زوردیا کہ وہ اس سے بھرپور اِستفادہ کریں۔ پروگرام منیجر جے کے  بی ای ایم ایم پی ، این ایچ ایم ، جے اینڈ کے ، مسرت اقبال نے اپنے خطبہ اِستقبالیہ میں اس آغاز کو ایک یاد گار موقع قراردے کر کہا کہ اس سے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں میں مریضوں کی پریشانیوں کو یقینی طور پر ازالہ ہوگا۔  اس موقعہ پر ڈویژنل نوڈل آفیسر جموں این ایچ ایم ڈاکٹر ہرجیت رائے نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا