لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں 30کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ کمیونٹی مراکز کا ای۔ افتتاح کیا

0
0

اُنہوں نے اِن مراکز کی تعمیر کیلئے سری نگر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اِن مراکز کی مناسب دیکھ ریکھ کی صلاح دی

سری نگر/ لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے سری نگر شہر میں قائم 12 کمیونٹی مراکز کا ای ۔ افتتاح کیا ۔  اُنہوں نے یہ عمل حالیہ مہینوں کے دوران تیز تر بنیادوں پر اُٹھائے جارہے اقدامات کے نتیجے میں تکمیل شدہ کمیونٹی مراکز انجام دیا۔یہ مراکز سر ی نگر شہر کے سرائے بالا، قرہ فلی محلہ ، ڈلگیٹ ، باغِ مہتاب ، جامع مسجد نوہٹہ ، نور باغ ، عالی کدل ، گلشن آباد ، بالہامہ ،دولت آباد ، کولی پورہ اور غدود باغ میں قائم کئے گئے ہیں تاکہ مقامی لوگوں کو مختلف مواقع پر ان مراکز کی بدولت سہولیات دستیاب ہوں ۔ اِن مراکز کی تعمیر پر 30کروڑ روپے کی رقم خرچ کئے گئے ہیں اور اِن مراکز میں تمام ضروری سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں۔ اس موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے ان مراکز کے قیام کے لئے سری نگر ضلع انتظامیہ کی کاوشوں کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے اِن مراکز کی مناسب دیکھ ریکھ کی صلاح دی۔  اس سے قبل ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اپنی پرزنٹیشن میں کہا کہ یہ مراکز شادی بیاہ ودیگر تقریبات کے دوران مقامی لوگوں کے لئے ایک بڑی سہولیت ثابت ہوگی ۔اُنہوں نے کہا کہ ان کی تعمیر میں جے کے پی سی سی ، پی ڈبلیوڈی، ہاوسنگ بورڈ اور ایس ڈی اے جیسی ایجنسیوں نے اپنا اہم رول ادا کیا۔ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم اور صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان اس موقعہ پر موجو دتھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا