جموں میونسپل کارپوریشن کیلئے3مسلم چہرے منتخب

0
35

وارڈ74میں تکونی ٹکرمیں صوبت علی نے بازی ماری،وارڈ6میں کانگریس کے محی الدین چوہدری کامیاب
وارڈ71سے آزاداُمیدوارشمع اخترنے بھاجپاکی ممتازبیگم کو715ووٹ سے شکست دی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں میونسپل کارپوریشن کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج منظرعام پرآنے کیساتھ ہی تین مسلم چہرے بھی کامیاب قرار پائے ہیں، ان میں وارڈ نمبر6گوجرنگرسے محی دلاین چوہدری، وارڈ71سدھڑاسے خاتون اُمیدوار شمع چوہدری اور وارڈ74سنجواں بٹھنڈی سے صوبت علی نے کامیابی حاصل کی ہے اس طرح جموں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں آبادمسلم اقلیتوں کی آواز بند کرکارپوریشن میں پہنچنے والے ان تینوں کونسلروں کے سرپراضافی ذمہ داریاں اور زیادہ عوامی توقعات وابستہ ہو گئی ہیں، سدھڑا، بٹھنڈی، سنجواں،چواہدی، گوجرنگرودیگر ملحقہ علاقہ جات میں ان اُمیدواروں کی فتح کے حمائتیوں نے جم کرجشن منائے۔تفصیلات کے مطابق جموں میونسپل کارپوریشن کے چناوی نتائج سنیچرکومنظرعام پرآئے، جن میںبھاجپانے43،کانگریس نے14جبکہ 18نشستیں آزاداُمیدواروں نے حاصل کیں، 75رکنی کارپوریشن میں 3مسلم چہرے منتخب ہوئے جن میں وارڈ71توی وہار سدھڑاسے آزاداُمیدوار شمع اختر نے1744ووٹ لیکراپنی مدِ مقابل بھاجپاکی ممتاز بیگم کو715ووٹوں سے شکست دی، ممتاز بیگم نے1029ووٹ حاصل کئے،اس وارڈ میں کل ووٹ 3290ڈالے گئے۔اِسی طرح جموں شہرکی اہم نشست وارڈ6گوجرنگرسے کانگریس کے محی الدین چوہدری کامیاب ہوئے جنہوں نے 910ووٹ لیتے ہوئے اپنے مدل مقابل آزاداُمیدوار ایوب حسین کو بہت کم 55ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔اس وارڈ میں کل4204رائے دہندگان ہیں جن میں سے2592ووٹ ڈالے گئے۔جموں میونسپل کارپوریشن میں نئی شامل ہوئی وارڈ74سنجواں سے آزاداُمیدوار صوبت علی کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے 936ووٹ لئے اور ان کی قریبی مدِ مقابل خاتون آزاد اُمیدوار ذہین کوثر کومحض30ووٹوں سے شکست دی۔ذہین کوثر نے906ووٹ حاصل کئے۔اس وارڈ پرتکونی مقابلے میں صوبت علی نے شاندارفتح پائی ،کانگریس اُمیدوار شکیل احمد 802ووٹ لیکر تیسرے مقام پررہے۔وارڈ74میں کل5023رائے دہندگان تھے جن میں سے 3350ووٹ ڈالے گئے۔کارپوریشن کیلئے بحیثیت کارپوریٹرمنتخب ہوئے ایک خاتون سمیت ان تین مسلم چہروں کے سرپہ بڑی ذمہ داری رہے گی کیونکہ بلدیاتی اِداروں کواکثرمسلم بستیوں کوسہولیات کی فراہمی می امتیازی سلوک روارکھنے کے الزامات کاسامنارہاہے۔مسلم بستیوں میں صحت وصفائی کے فقدان کے علاقہ کئی طرح کے مسائل درپیش ہیں۔پہلی مرتبہ کارپوریشن کی حدودمیں شامل کئے گئے سدھڑا،بٹھنڈی، سنجواں چواہدی جیسے علاقوں میں کارپوریشن کے تحت تعمیروترقی کاسلسلہ صفرسے شروع کرناہے، جہاں نوجوان صوبت علی وارڈ74اور جواں سال خاتون فاتح شمع اختر وارڈ71پربڑی ذمہ داری عائدہوتی ہے،جبکہ گوجرنگروارڈ6پہلے سے ہی میونسپل کارپوریشن کاحصہ ہے تاہم یہاں بھی مکینوں کوجموں میونسپل کارپوریشن سے شکایات ہی رہی ہیں، یہاں گندگی کے ڈھیر، تعمیروترقی نہ کے برابر،ذبح خانے کی وارڈ میں موجودگی سے لوگوں کو درپیش مسایل، سڑک کی کشادگی کامسئلہ، نالیوں ،گلیوں کی مرمت کے معاملات میں یہ وارڈ ہمیشہ امتیازی سلوک کاشکاررہی ہے، تاہم اب یہاں سے نوجوان اُمیدوار محی الدین کاکونسلرمنتخب ہونالوگوں کیلئے باعث اطمینان ہے اور اُمیدکی جارہی ہے یہ نوجوان عوامی مسائل کے ازالہ اور کارپوریشن سے اپنے لوگوں کے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا، مجموعی طورپرتینوں مسلم چہرے نوجوان ہیں، جوش ہے، جذبنہ ہے اور بہت کچھ کردکھانے کاعزم ہے، اب دیکھنایہ ہے کہ یہ کس طرح 75رکنی کارپوریشن میں اقلیتوں کی صدابلندکرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا