روکتھام کیلئے ٹریفک پولیس مکمل طور محتاط ،بیداری کاسلسلہ کیاتیز
شوبھم انتھال
- رام بن // رام بن ضلع میں ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے روڈ سیفٹی بیداری پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔اسی سلسلہ میں کمو نیوٹی ہال میترا میں ٹریفک پولیس محکمہ کی اور سے ٹریفک کے قوانین کے بارے میں ڈرائیوروں کو خبردار کیا گیا تھا ۔ا س موقع پر ا یس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے رام بن سنجے بھگت اور ڈی ایس پی ٹریفک مدن موہن سنگھ نے گاڑی ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا۔ایس ایس پی ٹریفک سنجے بھگت نے گاڑی ڈرائیوروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گاڑ ی ڈرائیور کبھی نشے کی حالت میں نہ گاڑی چلائیں، گاڑی تیز رفتار میں نہ چلا ئے ا وور لوڈنگ نہ کریں دستاویز ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے فون استعمال نہ کریں اور دیگر ٹریفک قوانین کے بارے میں معلومات دی ۔دریں اثنا، آٹو ڈرائیوروں کی ایک بڑی تعداد نے ٹریفک کے قوانین کو عمل کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ اسی سلسلہ میں آٹو اور رکشہ یونین نصیر احمد نے ایس ایس پی ٹریفک سنجے بھگت کی سرہانہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لئے سڑک کی حفاظت بیداری پروگرام کروایا جس ہمیں ٹریفک قوانین کے بارے میں بتایا ہے ۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک سنجے بھگت نے وقت انڈیا کے صحافی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی ڈرائیوروں کو سڑک کی حفاظت کے قوانین کے بارے بیدار کرنے کے لئے پروگرام کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ریاست بھر میں ٹریفک پولیس محکمہ کی طرف سے منعقد کئے گئے ہیں جس میں سڑک حادثوں کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔