لوک سبھا انتخابات:اپنی پارٹی نے دو امیدواروں کا اعلان کیا

0
120

ظفر اقبال منہاس اننت ناگ۔راجوری سے اور محمد اشرف میر سرینگر حلقے سے انتخاب لڑیں گے
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے اپنی پارٹی نے ا?ج وادی کے دو انتخابی حلقوں کے لئے اْمیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے سینئر لیڈر اور نائب صدر ظفر اقبال منہاس کو اننت ناگ۔راجوری حلقہ انتخاب اور صوبائی صدر محمد اشرف میر کی سرینگر حلقے کیلئے نامزدگی کا اعلان کیا۔اس ضمن میں آج پارٹی صدر دفتر سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر نے کہا، ’’پارٹی قیادت نے متفقہ طور پر سینئر لیڈر اور نائب صدر ظفر اقبال منہاس کو اننت ناگ-راجوری حلقہ سے اور پارٹی کے صوبائی صدر برائے کشمیر محمد اشرف میر کو سرینگر حلقہ سے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘
تاہم اْن کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ابھی تک بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’چونکہ بارہمولہ حلقے میں انتخابات کے آخری مرحلے میں پولنگ ہوگی اس لئے اس سیٹ کے لئے اْمید وار کا اعلان کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔‘‘
جموں صوبے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں محمد دلاور میر نے کہا، ’’حقیقت یہ ہے کہ جموں صوبے میں اپنی پارٹی ابھی اتنی مضبوط نہیں ہے۔ اس لئے پارٹی قیادت نے ان انتخابات میں تمام توجہ وادی پر مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘پریس کانفرنس کے دوران جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، اْن میں پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، نائب صدر جاوید مصطفی میر، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہلال احمد شاہ، سینئر لیڈر اور سرینگر کے سابق میئر جنید عظیم متو، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، پارٹی کے چیف کارڈی نیٹر و ضلع صدر کولگام عبدالمجید پڈر، ضلع صدر کپوارہ راجہ منظور، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا