خواتین نے پانی کا درست استعمال کرنے ، آبی وسائل کو محفوظ کرنے اور اسے دانشمندی سے استعمال کرنے کا عہد کیا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت حکومت ہند نے اپنی اہم اسکیم اٹل مشن فار ریجووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن کے تحت اپنی نوعیت کی پہلی پہل’پانی کے لیے، خواتین کے لیے پانی‘ مہم کو کامیابی کے ساتھ انجام دیاگیا۔اس دوران ریاست بھر میں خواتین سیلف ہیلپ گروپ (SHG) کے ارکان کی جانب سے مہم کو زبردست ردعمل ملا۔تاہم تین روزہ مہم میں 341ایس ایچ جی اراکین نے جموں و کشمیر میں 23 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا دورہ کیا۔ انہیں گھرانوں تک پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی میں شامل اہم طریقہ کار کے بارے میں آگاہی دی گئی اور پانی کے معیار کی جانچ کے پروٹوکول کے بارے میں بصیرت حاصل کی۔واضح رہے اس مہم کا مقصد خواتین کے ایس ایچ جیزکو پانی کے تحفظ اور انتظام میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنانا تھا۔ وہیںحصہ لینے والی خواتین نے پانی کا درست استعمال کرنے کا عہد بھی کیا، آبی وسائل کو محفوظ کرنے اور اسے دانشمندی سے استعمال کرنے کا عہد کیا۔انہوں نے سوچے سمجھے اقدامات اور مستعد فیصلہ سازی کے ذریعے اس قیمتی وسائل کی حفاظت کے لیے ہاتھ ملانے کا عہد کیا۔