گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترونے’ تعلیم کے حق ‘سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

مقررین نے تعلیم کے حق کی اہمیت اور ہندوستان کے مختلف قوانین کی وضاحت کی
لازوال ڈیسک
چھاترو؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو نے کالج پرنسپل، پروفیسر (ڈاکٹر) وید کمار کی سرپرستی اور ڈاکٹر اطہر حسین کی کنوینر شپ میں ’تعلیم کے حق ‘کے حوالے سے ایک اہم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس تقریب کا اہتمام ہفتہ بھر کیتقریبات کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا جس کا عنوان’میرا آئین میرا فخر‘تھا۔اس موقع پر مقررین نے کہاکہ تعلیم کی اہمیت کو بنیادی انسانی حق کے طور پر اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر، تمام شہریوں کے لیے بلا امتیاز معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بناناہے تاکہ قوم تعلیم کے حق سے محروم نہ رہے۔دریں اثناء پروگرام کا آغاز شعبہ عربی کے سربراہ مدثر بٹ کے پرتپاک خطبہ استقبالیہ سے ہواجہاںبٹ نے تعلیم کے حق کی اہمیت اور ہندوستان کے مختلف قوانین کی وضاحت کی جو سب کے لیے تعلیم کو فروغ دیتے ہیں، انفرادی اور سماجی ترقی میں اس کے اہم کردار پر زور دیتے ہیں۔وہیںشعبہ سیاسیات کے سربراہ ڈاکٹر حق نواز نے پروگرام میں کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے تمام شہریوں کے لیے تعلیم کے حق کی ضمانت دینے والے مختلف قوانین اور ایکٹ پر روشنی ڈالی۔اس موقع پرکالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) وید کمار نے اس بصیرت افروز بیداری پروگرام کے انعقاد کے لیے شعبہ سیاسیات کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تعلیم کی وسیع تر اہمیت پر زور دیا، اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ ملازمت کے حصول سے بھی آگے ہے۔تاہم پروگرام کا اختتام مدثر بٹ کے شکریہ کے کلمات کے ساتھ ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا