یواین آئی
تل ابیب؍؍اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک زیرِ محاصرہ غزّہ کی پٹّی میں فلسطینی گروپوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا ہم جنگ بندی نہیں کریں گے۔نیتن یاہو نے اسرائیل کے جنوب میں واقع ایک فضائی بیس کے جائزے کے بعد غزّہ پر حملوں کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینی گروپوں کے زیرِ حراست قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا ہم فائر بندی نہیں کریں گے۔ ہم نے یہ بات اپنے دوستوں اور دشمنوں سب کو بتا دی ہے۔واضح رہے کہ نیتن یاہو نے 3 اکتوبر کو تل ابیب میں امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ ملاقات کے بعد بھی اس سے مشابہہ بیان جاری کیا تھا۔