غزہ تنازعہ پھیلنے سے روکنے کیلئے محنت کررہے ہیں: امریکہ

0
0

غزہ کے تنازعہ کو روکنا امریکی سفارتکاری کا انتہائی ضروری اور اہم کام ہے:انٹونی بلنکن
یواین آئی

بغداد؍؍امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں تنازعہ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے محنت کررہا ہے۔بغداد کے دورے کے موقع پر عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ کے تنازعہ کو روکنا امریکی سفارتکاری کا انتہائی ضروری اور اہم کام ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر اہم سوالات اٹھائے ہیں، ہمیں ان سوالات کا جواب دینا ہے اور ہم اسی پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یرغمالیوں کو واپس گھر لانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ایران کے امریکی افواج پر حالیہ حملے ناقابل قبول ہیں۔انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کریں گے، ہم ایران کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے فوجیوں اور سویلینز کی حفاظت کیلئے جو ضروری ہوا وہ اقدامات کریں گے۔علاوہ ازیں امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی فوجی مہم کو شروع کرنے کے بعد سے عراق اور شام میں امریکی اور اتحادی فوجیوں پر راکٹ اور ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا