جانی پورمیں سبیل کااہتمام کیاگیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//10 محرم الحرام کے موقعہ پر لوگوں کی جانب سبیل لگاکرثواب کمایاجاتاہے۔اس کی ایک نمایاں مثال گزشتہ روز جانی پورمین سٹاپ میں مقامی معززلوگوں کی جانب سے ایک سبیل لگائی گئی جس سے کثیرتعدادمیں لوگ بلالحاظ مذہب وملت مستفیدہوئے۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ دس محرم الحرام کے موقعہ پرشدیدگرمی کے پیش نظرجانی پورعلاقے میں سبیل لگائی گئی جس سے ہرطبقہ فکراوربلالحاظ مذہب وملت لوگوں نے ٹھنڈاپانی اورمشروب پیا۔اس سبیل لگانے کامقصدحضرت امام حسین کی یادمیں لوگوں کی خدمت کرناتھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا