مودی حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کرے گی اورہر ضرورت مند کو نئی توانائی سے فائدہ پہنچائے گی: جگل

0
0

جگل کشوراور شام چودھری نے سوچیت گڑھ میں متداتا ابھینندن سماروہ سے تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
جموںجگل کشور شرما، ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا) نے سابق وزیر شام لال چودھری کے ساتھ، سچیت گڑھ، آر ایس پورہ میں سچیت گڑھ اسمبلی حلقہ کے ‘مت داتا ابھینندن سماروہ’ سے خطاب کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میںبھاجپا کے لیڈران اور کارکنان موجود تھے۔وہیںجگل کشور شرما نے سمیلن سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے حال ہی میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں ان کے حق میں ووٹ دینے اور مودی حکومت کی حمایت کرنے کے لیے سچیت گڑھ اسمبلی حلقہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ووٹوں نے جموں و کشمیر کی ترقی اور معاشرے کے ہر ضرورت مند کو فائدہ پہنچانے کے لئے کام کرنے کے لئے مودی حکومت کی توانائی کو تازہ کیا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ یہ ظاہر ہے کہ عوام مودی حکومت کی پالیسیوں کے حق میں ہیں اور اسی لیے مودی حکومت کو مسلسل تیسری مدت کے لیے یقینی بنایا، جو مودی حکومت کی مضبوط ساکھ کی گواہی دیتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ مودی حکومت نے ان 10 سالوں میں ضرورت مند، نظر انداز اور مظلوم لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے۔
وہیںشام چودھری نے رکن پارلیمانجگل کشور شرما کے ذریعہ حلقہ میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی توجہ ان لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے جنہیں ایک ساتھ کئی دہائیوں سے مسلسل نظر انداز کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی کی مکمل حمایت میں ہے اور کیڈر بھی آئندہ انتخابات کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا