ملک اور بیرون ملک سے جامعہ کے سابق طلباءنے شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموںجامعہ ایلومنائی ایسوسی ایشن لکھنو کی جانب سے اتوار کو ڈائمنڈ پیلس ہوٹل میں سابق طلباءکی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ملک اور بیرون ملک سے جامعہ کے طلباءنے شرکت کی۔ اس پروگرام میں انٹیگرل یونیورسٹی لکھنو¿ کے وائس چانسلر وسیم اختر ، رکن اسمبلی جاوید علی خان، امروہہ کے رکن اسمبلی دانش علی، سابق وزیر اور ایم ایل اے کمال اختر، سابق ایم ایل اے شاہ عالم عرف گڈو جمالی، سینئر سماجی رہنما بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ قائدین عمیق جمائی اور شارق کے علاوہ نوجوان رہنما اور سابق طالب علم جاوید اللہ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر انٹیگرل یونیورسٹی لکھنو¿ کے وائس چانسلر وسیم اختر نے جامعہ ملیہ کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ علم و ثقافت کا مرکز ہے اور جامعہ کی وجہ سے ہی ہم سب یہاں موجود ہیں۔ اس موقع پر نوجوان رہنما جاوید اللہ نے جامعہ ایلومنائی ایسوسی ایشن سنبھل کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ آج جامعہ کے طلباءنہ صرف ملک بلکہ بیرونی ممالک میں بھی اپنا پرچم لہرا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کے پروگرام ملک کے ہر حصے میں منعقد ہونے چاہئیں۔ اس سے نہ صرف نئے طلباءکو پرانے طلباءسے ملنے کا موقع ملتا ہے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔ اس موقع پر سب نے اپنے موجودہ عہدوں کو بھلا کر جامعہ میں گزاری اپنی پرانی یادیں تازہ کیں۔