آل انڈیا یونانی طبی کانگریس الہ آباد یونٹ کی جانب سے حکیم رشاد الاسلام کو

0
0

 

عالمی یوم یونانی میڈیشن ڈے کے موقع پر ’’اسٹار آف حکیم اجمل خان 2023‘‘ ایوارڈ پر مبارک باد
الہ آباد (پریس ریلیز) ڈاکٹر خورشید عالم صاحب کے مکان پر AIUTC کی الہ آباد یونٹ کے جانب سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں حکیم رشاد الاسلام کو ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی گئی۔ یاد رہے عالمی یوم یونانی میڈیشن جو حکیم اجمل خان مجاہد آزادی اور بانی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یوم پیدائش کے موقع پر ہر سال منایا جاتا ہے اس بار بھی یہ ایوارڈ راجندر بھون دہلی میں منعقد ہوا جس میں عالمی شہرت یافتہ جناب پدم شری اخترالواسع اور ہمالیہ ڈرگ کے مالک جناب سید فاروق صاحب اور این سی آئی ایس ایم کے صدر ڈاکٹر ویدیہ راکیش شرما نے شرکت کی۔ معروف شاعر اور ادیب شاہد الہ آبادی نے کہا الہ آباد سے ایوارڈ کے لئے حکیم رشاد الاسلام کا انتخاب ہونا ایک اچھی بات ہے۔ حکیم رشاد الاسلام الہ آباد میں طب یونانی کی دنیا میں ایک آفاقی شخصیت کے حامل ہیں آپ ایک مخلص طبیب کے علاوہ ادبی اور سماجی سرگرمیوں میں اپنا ایک مخصوص مقام رکھتے ہیں ان کو ایوارڈ ملنا الہ آباد کے لئے کافی فخر کی بات ہے۔نشست میں ڈاکٹر محمد علی نے بھی مبارک باد پیش کی اور کہا حکیم رشاد الاسلام نے جس طرح طب یونانی کی خدمت کی اور اپنے اسلاف کے پیشہ کو آگے بڑھایا وہ اپنے میں ال بات ہے اسی طرح ڈاکٹر اعجاز نے بھی مبارک باد پیش کی اور ڈاکٹر خورشید نے کہا اجمل خان کی یاد میں جو ایوارڈ کا سلسلہ ہے یہ اپنے آپ میں مثال ہے۔ نشست میں ڈاکٹر بلال ، ڈاکٹر نعمان، ڈاکٹر شجاع الدین، ڈاکٹر راشد، ڈاکٹر ارشد، ڈاکٹر ٹی یو صدیقی، ڈاکٹر ذاکر، ڈاکٹر احمد علی موجود تھے۔آخر میں حکیم رشاد الاسلام نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا آج کے دن حکیم اجمل صاحب نے جس طرح سے یونانی اور آرویدکو ساتھ لے کر کام کیا اور ایک ملی مثال قائم کی اس سے طب یونانی کو بہت فائدہ ہوا۔ان کو بھی مجاہد آزادی حکیم اجمل خان صاحب کو سچا خراج عقیدت تو یہ ہے کہ آج ہم قسم کھائیں کہ ہم طب یونانی کے فارغین کم سے کم روزآنہ چار دوائیں طب یونانی کی اپنے مریض کو لکھیں اس سے ایک امت اور یونانی انڈسری کو فائدہ ہوگا جس گھر یونانی وہ گھر نورانی آخر میں ڈاکٹر نظام صدیقی کے دعائیہ کلمات کے ساتھ نشست کا اختتام ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا