*
جماعت دہم کے طلباء کی رہنمائی کیلئے سبجیکٹ گائیڈنس سیمینار کا انعقاد
ذوالقرنین احمد
رائٹ وے فاؤنڈیشن کی جانب سے آج وامن راؤ مہاڈک میونسپل اُردو اسکول وڈالہ ممبئی میں جماعت دہم کے طلباء کی راہنمائی کے لیے *سبجیکٹ گائیڈنس سیمینار* منعقد کیا گیا۔ دسویں جماعت کے امتحانات کے پیش نظر طلباء کو ریاضی کے مضمون جسے طلباء مشکل محسوس کرتے ہے ریاضی پرچے کو کس طرح حل کیا جائے مشکل سوالات کس ترتیب سے حل کریں،کونسے سوالات، چیپٹر اہم ہے اس سے متعلق طلباء کو رہنمائی کیلئے سبجیکٹ ایکسپرٹ اساتذہ کو مدعو کیا گیا جس میں زاہد علی نیّر سر ، محمد اکبر سر ، محمد شکیل سر ، سید رضوان سر نے علم ریاضی کے تعلق سے رہنمائی کی۔ اس سیمینار کو کامیاب بنانے کے لیے فاؤنڈیشن کے صدر زین العابدین سر ، نائب صدر ارشاد سر ، سعیدہ آپا ، نگار آپا ، سیکریٹری رزاق سر ، جوائنٹ سیکریٹری خلیل سر ، ذیشان سر ، خلیل سر ، رضوانہ آپا ، عنبرین آپا ، شبّیر سر ، سلمان سر ، عامر خان سر ، وسیم الدین سر ،شکیل سر نے کڑی محنت کی۔ اس گائیڈنس سیمینار کے ذریعے تقریباً پانچ سو طلباء نے استفادہ کیا۔