ممتا بنرجی ملک سے غداری کررہی ہیں:بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش

0
0

کلکتہ ؍؍شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ممتا بنرجی کے احتجاج اور تحریک پر سخت تنقید کرتے ہوئے بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ ممتا بنرجی ایک غدار کے طور پر ہورہا ہے ۔شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف تحریک کا دائرہ ملک بھر میں پھیل گیاہے ۔بانکوڑ ہ ضلع کے دورے پر پہنچے گھوش نے کہا کہ ممتا بنرجی ملک کے آئین و دستور کے ساتھ غداری کررہی ہیں اس لیے انہیں وزیر اعلیٰ بننے کا حق نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ممتا بنرجی ملک کے قان، آئین اور پارلیمنٹ کے وقار کو پامال کررہی ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ممتا بنرجی ملک کی سالمیت کے خلاف ہیں اور وہ بنگال کو ملک کا حصہ نہیں سمجھتی ہے ۔وہ اپنے آپ کو بنگال کا وزیرا عظم سمجھتی ہیں۔گھوش نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے پاکستان کے بیانیہ کی حمایت کررہے ہیں اور یہ لوگ ملک مخالف ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا