رانا نے ریاست میں بڑھتی ہوئی لا قانونیت پر کیا تشویش کا اظہار

0
57

سماج مخالف عناصر پر فوری کاروائی کی جتائی امید
لازوال ڈیسک
جموںجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے ریاست میں بڑھتی ہوئی لا قانونیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا اور پی ڈی پی عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔انہوں نے بلاوہ میں پیش آئے واقعے اور شوپیاں میں طلباءکی بس پر پتھراﺅ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سے انسان تحفظ پر سے یقین ہل جاتا ہے ۔انہوں نے عوام کو تحفظ فراہم کرنے اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے پر مخلوط حکومت کو خبردار کیا ۔انہوں نے امید جتاتے ہوئے کہا کہ ایسے سماج مخالف عناصر پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔رانا نے کہا کہ صحیح سوچ رکھنے والے لوگ معصوموں پر ہو رہے تشدد کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا